.jpg

خیبرپختونخواہ:سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے

ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ تعلیم کا بچیوں کوسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک اور اہم قدم،بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیئے۔

مراسلہ کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گئےجبکہنویں اور دسویں جماعت کی اہل طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں وظائف دے رہے ہیں،
بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے اقدام اٹھایا، میدانی علاقوں سمیت بالائی اضلاع میں خواتین کو تعلیم کی طرف لانا مقصد ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی