all board exams are cancelled shafqat mehmood 1589187923 5291

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے مکمل صحتیاب ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ویکسین مؤثر ہےاسی لیے کورونا سے جلد صحتیاب ہوا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں میں کورونا سے صحتیابی کے حوالے سے بتایا کہ وہ مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ میری جلد صحت یابی کورونا ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی۔

نہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کورونا ویکسین خطرناک وبا کے خلاف بہت مؤثر ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

واضح رہے کہ 25 مئی کو وفاقی وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اب انہوں نے محض سات دن میں ہی کورونا کو شکست دے دی ہے جس کی وجہ شفقت محمود نے مارچ میں کورونا ویکسین کا لگوانا قرار دیا۔