934055 4688725 Islamia College Peshawar updates

پشاور: اسلامیہ کالج میں تزئین وآرائش اورتعیناتی میں بےضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک (پشاور)اسلامیہ کالج پشاور میں تزئین و آرائش اور تعیناتی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں اسلامیہ کالج پشاور میں تزئین و آرائش پر خرچ ہونے والے فنڈز کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، تزئین و آرائش کی مد میں رسید کے بغیر نقد ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیلی ویجرز اور اوور ٹائم کی مد میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے گئے،تزئین و آرائش کی منظوری رجسٹرار اور وائس چانسلرسے نہیں لی گئی، اسٹاف موجود ہونے کے باوجود باہر سے ڈیلی ویجرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈیلی ویجرز میں نائب قاصد، سوئپرز اور جونئیر کلرکس کو ظاہر کیا گیا، مختلف ماہ کے بلز پر ایک ہی ڈیلی ویجر کے مختلف دستخط پائے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات اور ریکوری ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج کے لائیزن مینیجر کی آسامی پرغیر قانونی طور پر تقرری کی گئی، لائیزن مینیجر کے پاس درکار تعلیم اور تجربہ نہ مکمل تھا۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر گل مجید کا کہنا ہے کہ میں نیا آیا ہوں آفس میں بہت زیادہ فائلز پڑی ہیں، میرے دور میں اگر کوئی بے قاعدگیاں ہوئیں تو درگزر نہیں کروں گا۔

وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور ڈاکٹر گل مجید نے کہا کہ میں یونیورسٹی میں نیا آیا ہوں، بے قاعدگیاں میرے دور سے پہلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قاسم منصور جلالی کو ایڈیشنل رجسٹرار بنانے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔