Senator Rubina Khalid 1.x47017

پروفیسرز کی تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی افسوس ناک ہے. سینیٹر روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور): سینیٹر روبینہ خالد نے یونیورسٹیز اساتذہ اور ملازمین پر پولیس لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت سرکاری ملازمین کو جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، جمہور ی اور سلیکٹیڈ حکومت میں یہی فرق ہے کہ جمہوریت میں عوام کوانکاآئینی وقانونی حق دیاجاتاہے جبکہ مسلط کردہ حکومتیں لوگوں کو قانونی حق کے باجود ان پر تشدد اور لاٹھی چارج کر کے جیل میں بند کردیتی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کے معماروں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج،تشدد اور گرفتاری کی مذمت کر تے ہیں پروفیسرز کی تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی افسوس ناک ہے یہ فیصلہ واپس لیا جائے، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اساتذہ اور دیگر ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انکے حق کیلئے پارلیمنٹ اور سینٹ میں بھر پور اواز اٹھائیں گے، روبینہ خالد نے کہاکہ موجود حکومت کی تعلیم کش پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم کا معیار گر رہاہے، صوبے کے 18لاکھ بچے سکولوں سے باہرہیں ،بیشترسکولوں میں پانی کی سہولت نہیں ضم اضلاع سمیت بندوستی علاقوں میں قائم سکولوں میں باؤنڈروال تک نہیں ،انہوں نے ہسپتالوں میں کوروناسے بچاؤکی ویکسین ناپیدہونے پرحکومت پر کڑی تنقید کی اور کہاکہ صحت انصاف کارڈپربغلیں بجانے والی حکومت نے عوام کو مہلک امراض میں بے یارومددگارچھوڑدیاہے ایسے صحت کارڈکاکیافائدہ کہ جس میں مریض اپنے علاج کیلئے دوائیاں تک نہیں خرید سکتا.

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے