esports

پب جی گیم کی سرکاری سرپرستی میں چیمپین شپ کا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور): متنازعہ گیم پب جی کی سرکاری سرپرستی میں چیمپین شپ، پہلی خیبر پختونخوا آن لاٸن ای سپورٹس چیمپین شپ کا اعلان، پب جی سمیت دیگر پرتشدد ماحول گیمز کے مقابلوں کی تیاری، پب جی گیم کی وجہ سے اب تک سینکڑوں کی تعداد میں بچے اور دیگر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پب جی، ٹیکن 7 اور ڈوٹا ٹو آن لاٸن چیمپین شپ میں شامل ہیں، ماہر نفسیات پہلے ہی پب جی اور اس جیسی دیگر گیمز کو بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے شدید نقصان دہ کہہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا
مزید پڑھیں:  پشاور:جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل تا سوری پل رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی

پب جی کے شاٸق متعدد پلیٸرز ماضی قریب میں اپنوں کو ہی گولیوں سے بھون چکے ہیں، حکومتیں افسوس کر چکی ہیں، معاشرے کا بڑا حصہ ریجیکٹ کر چکا ہے، حکومتی سرپرستی میں پہلی آن لاٸن ای سپورٹس چیمپینشپ 11 جون سے 13 جون تک جاری رہیگی۔