847844 4123130 20 کامران بنگش akhbar

پشاور:ویلکم بیک ٹو سکول، کامران بنگش طلباءکو ویلکم کرنےکالج پہنچ گئے

ویب ڈیسک (پشاور)ویلکم بیک ٹو سکول , خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کھل گئے،معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش طلباء و طلباء کو ویلکم کرنے کالج پہنچ گئے۔

معاون خصوصی نے گورنمنٹ ڈگری کالج فقیر آباد پشاور انٹری گیٹ پر خوش آمدید کہا ااورطلباء کو ماسک دئیے اور ہینڈ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کروائے۔اس موقع پرڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ظہور اور پرنسپل ڈاکٹر تاج الدین سمیت اساتذہ کرام بھی موجود تھے

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ اساتذہ کرام اور طلباء کو سکول دوبارہ آنے پر جی آیا نوں اور پخیر راغلے کہتا ہوں۔ اساتذہ اور طلباء اپنے مطالعے پر توجہ دیں، سہولیات ہم دیں گے۔معاون خصوصی نے کالج کا مختصر دورہ اور اکیڈمک سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع