219660 9019298 updates

اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

ویب ڈیسک (کینیڈا)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ جان لیں ہم اونٹاریو کے شہر لندن سمیت پورے ملک کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید

انہوں نے مزید کہاکہ لندن شہر سے موصول ہونیوالی خبروں سے گھبرا گیا ہوں اور ان لوگوں کے پیاروں کو جو نفرت انگیز حرکتوں سے گھبرائے ہوئے تھے ان کے لئے حاضر ہوں۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس زخمی بچے کےلئے حاضر ہیں جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے ، جیسے ہی تم صحتیاب ہوجاؤ گے ہمیں یاد رہو گے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن

کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا مقابلہ کرکے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

واضح رہےکہ کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشت گرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا ہے۔