113614800 covidvaccine

خیبرپختونخوا میں دولاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسینیشن سے مستفید

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے،مجموعی طو پردولاکھ2 95ہزار65 افراد کی ویکسینیشن کاعمل مکمل کرلیا گیاہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 3لاکھ 14ہزار157 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے اور 2لاکھ35 ہزار90 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی ہے،4لاکھ43 ہزار34 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی اور 38348ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔21 ہزار627 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہےجبکہ1لاکھ21 ہزار465 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ