crona vaccine

خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 26 ہزار311 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل۔محکمہ صحت

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری، محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 26 ہزار311 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل، 3لاکھ 17ہزار73 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے، 2 لاکھ 42 ہزار726 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ 4لاکھ 80 ہزار540 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے، 48187 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی، 35 ہزار398 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے، 1لاکھ 23 ہزار277 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع