images 99

خیبرپختونخوا میں آج سےبارشوں اورتیزہواؤں کانیاسلسلہ شروع ہونےکاامکان

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ آج رات سے شروع ہونے کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مردان ، بونیر، دیر،شانگلہ اورکوہستان میں پیرتک وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے،بارشوں سےگرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔

‎ڈی جی پی ڈی ایم اے نےبارشوں کےپیش نظرمتعلقہ اداروں کوپیشگی اقدامات اٹھانےکی ہدایات کردی ہے انہوں نے کہا کہ سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیراختیار کریں،پی ڈی ایم اے کاایمرجنسی آپریشن سنٹرمکمل فعال ہے۔عوام کسی بھی نا خوشگوارواقعے کی اطلاع ہیلپ لائن پردیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان