brazil

برازیلین صدرپرکوروناایس اوپیزکیخلاف ورزی پر ایک بار پھر جرمانہ

ویب ڈیسک (برازیل)برازیلین صدر کو ماسک کے بغیر موٹر سائیکل ریلی میں شرکت مہنگی پڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق برازیلین صدر جیئر بولسونارو اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور ایک وزیر تارسیسیو گومیز کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی میں شریک ہوئے لیکن اس موقع پرانہوں نےکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف

ذرائع کے مطابق اس مو ٹرسائیکل ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔

ریلی کی تصاویر اور ویڈیو جب سوشل میڈیا پروائرل ہوئی توملکی عدالت نے برازیلین صدر کو ماسک نہ پہننے پر 90 یورو جرمانہ عائد کردیا۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی برازیلین صدر پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔