bride

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانونی مسودہ جمع

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا اسمبلی میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانونی مسودہ جمع، قانونی مسودے میں 18 سال سے کم بچیوں کی شادی پر پابندی کی تجوہز دی گئی ہے، قانونی مسودہ پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی نے جمع کیا ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال تک سخت قید کی سزا تجویز، 18 سال سے کم عمر لڑکی کیساتھ شادی کرنے والے دلہا کے خلاف بھی کاروائی کی تجویز، قانونی مسودے میں تجویز کہ دلہے سمیت ان کے والدین کے خلاف بھی کاروائی کی جائے، کم عمری کی شادی میں رضامندی شامل ہونے پر والدین کو بھی 2 سال قید کی سزا تجویز، مجسٹریٹ اور عدالت 90 دن میں ان واقعات کا فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف