Snm

اداکارہ صنم چوہدری کوبغیر میک اپ کےنہیں پہچاناجاسکتا، آغا علی

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارومیزبان آغا علی نے ایک شو کے دوران بتایا کہ اداکارہ صنم چوہدری کو بغیر میک اپ کے نہیں پہچانا جاسکتا۔

ایک شو میں آغا علی اور حنا الطاف ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ساتھ موجود تھے۔ وجاہت رؤف نے آغا سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہیں بغیر میک اپ کے نہیں پہچانا جاسکتا؟

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

سوال سن کر اداکار سوچ میں پڑگئے تاہم کچھ منٹ بعد آغا نے جواب دیا کہ ہاں واقعی بہت فرق ہے، صنم چوہدری کو میک اپ کے بغیر پہچاننا مشکل ہے، ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ صنم میری بہت اچھی دوست ہے تو برائے مہربانی برا مت ماننا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

دوسری جانب وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت کا کہنا تھا کہ صنم خود بھی اس بات کا اعتراف کرتی ہے۔