18 2

وزیراعظم کی زیر، صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیراعظم عمران خان کی زیر، صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شام 4 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی اور کونسل کے رکن وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پانی کی تقسیم کا معاملہ زیر بحث آئے گا، اجلاس میں صوبوں کو فنڈز سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی