54 6

کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں،صوبائی وزیر خوراک

ویب ڈیسک (پشاور )محکمہ خوراک کی صوبہ بھر میں کاروائیاں۔تمام اضلاع سے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری۔محکمہ خوراک کے فیلڈ آفیسرز نے مختلف نوعیت کے تقریبا پانچ لاکھ روپے کے جرمانے لگائیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 افراد کو سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر جیل بھیج دئے گئے۔صوبہ بھر میں 70 فلور ملز کا معائنہ۔30 آٹا پوائینٹس کا معائینہ کیا گیا ہے۔ رپورٹپشاور: مختلف اشیائے خوردونوش کی 8 نمونے ناکارہ قرار ۔صوبہ بھر کے اضلاع میں 1969 دکانوں کا معائینہ ہوا ہے۔ 257 دوکانداروں کی چالان۔ رپورٹپشاور: 209 جنرل سٹورز کے معائینے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

تفصیلات کے مطابق 123 نانبائی، 179 قصاب خانے، 109 مرغی فروش، 33 کباب/تکہ فروش، 108 سبزی فروش بھی معائینہ کئے گئے۔ 130 دودھ فروش، 68 پھل فروش، 86 سویٹ اینڈ بیکرز شاپ، 14 مچھلی فروش وغیرہ کے معائینے کے گئے۔ محکمہ خوراک کے صوبہ بھر ہفتہ وار معائینہ کارکردگی مہم کے دوران 99 ہوٹلز کا بھی معائینہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا

محکمہ خوراک کے حکام نے معائینہ کے دوران سرکاری نرخناموں سے تجاوز، زائدالمیعاد اشیا خوردونوش کی فروخت وغیرہ پر جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی کی ہے۔

اس حوالے سے وزیر خوراک عاطف خان کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں۔ غیر معیاری خوردنوش اشیا کیخلاف کارروائی مزید تیز کی جائے۔