399791 608384661

اجےکوعالیشان گھرخریدنےکیلئے18کروڑقرض لیناپڑگیا

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے نئے گھر کی خریداری کے لیے 18کروڑ بھارتی روپے بینک سے قرضہ لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اجے نے حال ہی میں ممبئی کے جوہو ایریا میں خوبصورت اور عالیشان بنگلہ خریدا ہے، اجے کا 474 اسکوائر فٹ پر تعمیر کردہ نیا گھر ان کی موجودہ رہائش گاہ سے قریب ہے جس کی قیمت ساڑھے 47کروڑ بھارتی روپے ہے۔اجے دیوگن نے نئے گھر کی خریداری کے لیے 18 کروڑ 75لاکھ بھارتی روپے لون لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجے کے نئے گھر کی خریداری کا معاہدہ گزشتہ برس نومبر دسمبر کے درمیان طے پایا تھا جب کہ رواں برس مئی کے مہینے میں جائیداد کو بھارتی اداکار کےنام پر منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اجے کے نئے گھر میں ان کے پڑوسی بھارتی اداکار امیتابھ بچن، ریتھک روشن، دھرمیندرا اور اکشے کمار ہیں۔