shahram tarakai 2

خیبرپختونخوا کے سکولوں میں سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے سکولوں میں اگست کے مہینے سے سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، وزیرتعلیم شہرام خان نے کہا کہ اولین ترجیح خیبرپختونخوا کے دور آفتادہ پہاڑی اضلاع کو دی جائیگی، سیکنڈشفٹ پروگرام کامقصد ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنا ہے، سیکنڈشفٹ میں سکولوں کو اپ گریڈ کیاجائیگا، پرائمری میں مڈل اورمڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیرسیکنڈری کی تعلیم دی جائیگی، موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیاجائیگا اور مارکیٹ سے نئے اساتذہ بھی اس پروگرام کیلئے بھرتی ہوں گے، پرائمری سکول ٹیچرز کو 12 ہزار، مڈل سکول ٹیچرز کو 15 ہزار جبکہ ہائی سکول ٹیچرز18 ہزار معاوضہ دیاجائیگا، ہائیرسیکنڈری سکول ٹیچرز کو 20 ہزار اور کلیریکل سٹاف کو 7 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیاجائیگا، سیکنڈ شفٹ سکول کے اوقات کار نارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم