Corona 2

خیبرپختونخواکورونا فری ہونےکےقریب،مثبت کیسزکی شرح 7فیصدہوگئی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا دم توڑنےلگا ہے،صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صرف اشاریہ 7 فیصد رہ گئ۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایک ہزار ٹیسٹ کرنے پر صرف ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوتی ہیں،جبکہ صوبے کے 24 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر ہوگئی اور 5 اضلاع میں کیسز کی شرح 1 فیصد جبکہ کسی ضلع میں بھی 3 فیصد کیسز سےزیادہ باقی نہ رہی۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور
مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح صفر ہو جائے گی۔