cricket tornment

ٹی ایم اے ٹاون1کاخراب رویہ ،پی سی بی کااہم ٹورنمنٹ پشاورسے منتقل

ویب ڈیسک(پشاور) ٹی ایم اے ٹاون 1 پشاور کا خراب رویہ ، پی سی بی کا اہم ٹورنمنٹ پشاور سے چارسدہ اور مردان منتقل کر دئیے گئے۔

کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سینیئر ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کے میچز جیم خانہ گراونڈ میں شیڈول تھےپہلے کھیلنے سے منع کیا گیا ، اجازت ملی تو سہولیات کا فقدان تھا۔
خیبر پختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹاون ون کو تحریری مراسلہ بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچز پشاور سے دوسرے وینیوز کو منتقل کر دیئے، جمخانہ پشاور میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے میچز منعقد ہونا تھےمیچز جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ کے انچارج مدثر نذر کے نامناسب رویئے کی وجہ سے منتقل ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

پی سی بی نے اپنے خط میں گراؤنڈ انچارج مدثر نذر کے نامناسب رویئے کی شکایت کی ہے۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 16 اور 17 جولائی کو کھیلا گیا، پہلے میچ میں انچارج نے گراؤنڈ سٹاف اور امپائرز کو گراؤنڈ میں گھسنے سے روک دیا سٹاف اور امپائرز کو میچ سے پہلے پچز پر مارکنگ اور رولنگ سے بھی منع کر دیا گیاجبکہ انچارج کی ہدایت پر میچ کے دوسرے روز جمخانہ گراؤنڈ کے تمام گیٹ بند کر دیئے گئے بدمعاشی کے باعث دوسرے روز میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہواکھلاڑیوں اور آفیشلزکو واش رومز سمیت دیگر سہولیات استعمال کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

پی سی بی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا۔

خیبر پختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ٹورنمنٹ کی منتقلی سے پشاور کرکٹ کو نقصان ہوگا ۔