rape case takhtbai

کمسن بچی سےزیادتی,ملزم پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

ویب ڈیسک (تخت بھائی)تحصیل تخت بھائی کے علاقہ لوند خوڑ راموڑہ میں گزشتہ روز کمسن 7 سالہ بچی مرجان سے زیادتی کرنے والا ملزم فہد علی ولد احسان علی کو لوند خوڑ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ تخت بھائی کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ ملزم نے گزشتہ روز اپنی ہمسایہ کی کمسن بچی مرجان مدرسہ جاتے ہوئے کسی بہانے پر قریبی کھنڈر نماں گھر لے گئے جہاں پر اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دلخراش واقعے کی رپورٹ کمسن بچی مرجان کی والدہ نشمین بی بی نے پولیس اسٹیشن لوند خوڑ میں درج کرائی۔ جس پر فوری طور پر کارروائی کرکے ایس ایچ او لوند خوڑ نے ملزم فہد علی ولد احسان علی کو فوری طور پر گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ 377/53CPA کے تحت مقدمات درج کرلیئے۔ متاثرہ بچی کو میڈیکل ٹسٹ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی بھیج دی گئی تھی جہاں پر ڈاکٹروں نے اس سے بار بار زیادتی ہونے کی تصدیق کردی۔ ملزم کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ قریبی بھٹہ خشت میں محنت مزدوری کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ