young boy drown

ہری پور :خانپورڈیم میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک(ہری پور) خانپور ڈیم میں 22 سالہ احمد جلیل سکنہ اسلام آباد نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 خانپور کی غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے نوجوان کی نعش کوریکورکرکےورثا کےحوالےکردیا۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

تفصیلات کے مطابق نوجوان اپنے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیم میں نہا رہا تھا کہ ایک بھائی پانی میں ڈوبنے لگا، جس کو بچانے کیلئے احمد جلیل اور اس کے بھائی نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔مقامی افراد نے دو بھائیوں کو زندہ بچا لیا گیا مگر بدقسمتی سے احمد جلیل ڈوب کے جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ریسکیو 1122 خانپور کی غوطہ خور ٹیم نے ریکورکرکے ورثا کے حوالے کردی۔

مزید پڑھیں:  صوابی انٹرچینج کے قریب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا، علیمہ خان کی شرکت