wapda protest charsada

چارسدہ میں لوڈشیڈنگ کے مظاہرے میں واپڈا اہلکار پر تشدد کے خلاف واپڈا ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان  

ویب ڈیسک (چارسدہ):چارسدہ فاروق اعظم چوک میں لوڈشیڈنگ کے مظاہرے میں واپڈا اہلکار پر تشدد کے خلاف واپڈا ملازمین کا پیر کے روز قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان، واپڈا یونین نے سٹی پولیس چارسدہ کو مظاہرین کی قیادت کرنے والوں سمیت دیگر مظاہرین کے خلاف رپورٹ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی، مظاہرین کے تشدد کے دوران تین لاکھ سے زائد رقم، پستول لائسنس وغیرہ ان سے چھین لئے گئے ہیں،،متاثرہ واپڈا اہلکار کا درخواست میں موقف۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق