Attached Department Amin khan

اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کا حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام

ویب ڈیسک (پشاور): اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کا حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام، ایسوسی ایشن کے مذاکراتی ٹیم کا وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر بلدیات اکبر ایوب خان اور معاون اطلاعات کامران بنگش کیساتھ مذاکرات، مذاکراتی کمیٹی نے وزراء کو تنخواہوں میں تفاوت سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ اور صوبائی وزراء ٹیم صوبے میں سرکاری آفیسرز کی تعداد سے بھی بے خبر۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر امین خان نے کہا کہ صوبائی وزراء کا مذاکراتی ٹیم کیساتھ رویہ انتہائی جارحانہ غیر مناسب رہا اور غیر ذمہ دارانہ رہا، صوبائی وزراء کا مذاکراتی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکی، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج جاری رہیگا، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ کے تمام آفیسرز 29 جولائی بروز جمعرات احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے، تمام  اضلاع اور ڈویژن سے ہزاروں کی تعداد میں اٹیچڈ آفیسرز احتجاج میں شرکت کریں گے، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ میں قلم چھوڑ ہڑتال الاؤنس کے حصول تک جاری رہیگا.

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان