doctors suspend

وومن اینڈچلڈرن ہسپتال بنوں کے ڈاکٹرز معطل

ویب ڈیسک (بنوں) وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میںڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کی موت کے بعد ہسپتال ڈائریکٹر سمیت پانچ ڈاکٹرز کو معطل کرکے 48 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی گئی۔بی او جی ممبران کا اجلاس چیئرپرسن آسیہ جہانگیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں زچگی کیلئے لائی گئی خاتون کی موت کے واقعہ پر تفصیلی بحث کے بعد ہسپتال کے ڈائریکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر ذکیہ ، میمونہ اعظم ، ڈاکٹر ثنا ، ڈاکٹر فریحہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معطل ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری مقررکرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی