14 agust prepration

اورکزئی میں یوم آزادی کی تیاریاں زور شور سے جاری

ویب ڈیسک (ہنگو)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنگو اور اورکزئی میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔وطن سے محبت کے اظہار کے لئے بچے اور جوان اپنے چہروں پر قومی پرچم بنا رہے ہیں ۔لوگ گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگارہے ہیں۔بازاروں میں جگہ جگہ قومی جھنڈوں اور مختلف قسم کے بینرز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے جشن آزادی کے حوالے سے سجائے گئے خصوصی اسٹالوں پر عوام کا رش قابل دید ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی