سول ڈیفنس کی سالانہ کارکردگی اجلاس

جنوبی وزیر ستان ،سول ڈیفنس کی سالانہ کارکردگی بارے تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان)ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سول ڈیفنس جنوبی وزیرستان کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ بارے تقریب کا انعقادکیا گیا ، تقریب میں انچارج سول ڈیفنس جنوبی وزیرستان عصمت اللہ محسود، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان، سول ڈیفنس کے ورکرز اور دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب میں پہلی بار صوبائی حکومت کے تعاون سے سول ڈیفنس کی کوششوں سے ورکروں میں فرسٹ ایڈ سامان تقسیم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے سابقہ ورکر مرحوم رائی خان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی خدمات کے صلے میں ان کے لواحقین کو کو ایوراڈ بھی پیش کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

تقریب سے خطاب میں عصمت اللہ محسود نے کہا کہ قدرتی آفات ہو یا ایمرجنسی صورتحال، جہاں بھی سول ڈیفنس کے ورکروں کی ضرورت پیش آئی ہے ہمارے ورکرز پیش پیش ہیں اور یہ کہ کورونا سے بچا مہم میں گزشتہ سال سے وزیرستان میں سول ڈیفنس ورکرز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے وزیرستان وانا میں سول ڈیفنس کے خدمات کو سراہا اور بتایا کہ سول ڈیفنس نے ہمیشہ فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کیا ہے ،آخر میں سول ڈیفنس وانا سب ڈویژن کے انچارج تاج محمد نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا سے بچا مہم مزید تیز کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل