lockdown 3

مردان میں دس محرم تک دفعہ 144نافذ

ویب ڈیسک (مردان )ضلع مردان میںدس محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر بھرمیں اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں پرپابندی کے ساتھ ساتھ لائوڈ اسپیکر کے استعمال، دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے عزاداروں پر مردان میں محرم کے جلوسوں میں شرکت پرپابندی عائد ہوگی۔شہر میں افغان مہاجرین کے اپنی حدود سے باہر نکلنے، ہوٹلوں اور سرائے میں لوگوں کے ٹھہرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو