بلائنڈ کرکٹرز

بلائنڈ کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اجرت مزدور سے بھی کم

ویب ڈیسک :پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے 17کھلاڑیوں کو جولائی تا دسمبر تک سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز اے، بی، اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے صرف اور صرف دو کھلاڑیوں بدر منیر اور نثار علی کو کیٹیگری اے میں رکھا ہے۔ جبکہ ظفر اقبال، انیس جاوید ، معین اسلم اور مطیع اللہ کیٹیگری بی، اور ریاست علی، ساجد نواز ، محمد ایاز ، محمد شاہ زیب ، محمد آصف ، شاہ زیب حیدر، ہارون خان ، محسن خان ، محمد اکرم ، فیصل محمود اور ثنا اللہ خان کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 17،500 روپے، کیٹیگری بی کو 14،500 روپے جبکہ کیٹیگری سی میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 12،500 روپے ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

خیال رہے کہ پی بی سی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی اجرت مزدور سے بھی کم مقرر کی ہوئی ہے کیونکہ اس وقت ملک میں مزدور کی موجودہ اجرت حکومت نے کم سے کم 20 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے۔