پاکستان

ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان سے افغانستان کے لئے امدادی پروازیں چلانے پرتیار

ویب ڈیسک :عالمی ادار خوراک پاکستان سے افغانستان کے لیے امدادی پروازیں چلانے کے لیے تیارہے ۔عالمی ادار خوراک کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی نے بتایا ہے کہ ان کا ادارہ اب اسلام آباد سے کابل اور دیگر افغان شہروں کے لیے انسانی امداد کی غرض سے پروازیں چلانے کے لیے تیار ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے طیارے مرمت ہو چکے ہیں ان سے عالمی ادارہ خوراک کو افغان عوام کی ضروریات پوری کرنے کے آپریشن کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ