اقوام متحدہ کا افغانستان میں

اقوام متحدہ کا افغانستان میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک نئی خانہ جنگی کے خدشات کے پیش نظر افغانستان میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ،”میں طالبان اور دیگر تمام فریقوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جانوں کے تحفظ اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں،اور افغانستان میں موجود لوگوں کی حفاظت،سلامتی اورحقوق کے احترام کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے اندر موجود تمام فریقین ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرے،بشمول وہ تمام بین الاقوامی معاہدے جن میں وہ ایک فریق ہے۔”

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید