Another 3153 people tested positive for coronavirus

ملک میں مزید 3153 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 153۔ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہوگئی

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیں:پندرہ سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 792 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور