Possibility of increase in electricity price by Rs. 2 to 7 paise per unit

بجلی کی قیمت میں2روپے 7پیسے فی یونٹ اضافےکاامکان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینٹرل پاورپرچیزایجنسی (سی سی پی اے)نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کو بجلی 2 روپے7 پیسےمہنگی کرنےکی سمری بھجوائی ہے۔

ذرائع کےمطابق سی سی پی اے نے نیپراکوبجلی کی قیمت میں 2 روپے7 پیسےاضافے کی سمری بھجوائی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا٫جارہاہے۔سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپےکابوجھ پڑےگا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

سی پی پی اےکی سمری میں کہاگیاہےکہ گزشتہ ماہ15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپےرہی جبکہ20 پیسے فی یونٹ لائن لاسزکی نذرہوگئے،حکومت نےگزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، ڈیزل پر22 روپے62 پیسے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سےبجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسےفی یونٹ رہی اسی طرح ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف