Trump-Sues-Niece-Leaked-Tax-Documents

ٹرمپ نے اپنی بھانجی پر مقدمہ دائر کردیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بھانجی میری ٹرمپ اور نیو یارک ٹائمز کے کئی صحافیوں پراپنی ٹیکس معلومات افشا کرنے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔یہ ٹیکس معلومات ان کے دور صدارت میں پھر نیویارک ٹائمز کے کئی آرٹیکلز میں شائع ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی

ایک ویب سائٹ کے مطابق  ٹائمز کے تین نامہ نگاروں نے ٹرمپ کے مالی معاملات کی 18 ماہ کی تحقیق پر پلٹزر ایوارڈبھی جیتا تھا۔ان صحافیوں کے مضامین کے باعث پہلی بار انکشاف ہوا تھاکہ ٹرمپ اپنے اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی ہی نہیں کرتے رہے بلکہ انہوں نے ٹیکس کے اداروں کو بھی فریب میں رکھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل