Inzamam-ul-Haq suffers from heart disease

انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا، لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج

ویب ڈیسک (لاہور): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے عالمی شہرت یافتہ بلے باز انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کردی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کو اسٹنٹ ڈالا گیا ہےاسپتال انتظامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

1992 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنائے ہیں ان کا ٹیسٹ میں انفرادی اسکور 329 رنز ہے جب کہ وہ پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ سینچریاں اور 46 نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔