Meera-marriage-case-actress cried-court

تکذیبِ نکاح کیس، اداکارہ میرا عدالت میں رو پڑیں

ویب ڈیسک: اداکارہ میرا  تکذیب نکاح کیس میں لاہور کے مقامی عدالت  میں پیشی کے دوران جذباتی ہو کر رونے لگیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فلم کی عکس بندی میں پیار محبت کی سٹوری یہ سب دکھایا جاتا ہے لیکن سب جھوٹ ہوتا ہے۔ ہم جب شوٹنگ کرتے ہیں تو ہم جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں لہذا آپ شوٹنگ کو حقیقی زندگی کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے، میرا نے عدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمان نے ایک فلم کی عکس بندی میں نکاح کے سین کو اصل نکاح کی ویڈیو کے طور پر پیش کیا، میں دس سال سے کہہ رہی ہوں کہ شوٹنگ کے دوران ہم صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ میں ایکٹنگ کرتی ہوں جس کا مطلب ہے فلم میں جو ہو رہا ہوتا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا
مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

 عدالت میں پشی کے بعد اداکارہ میرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیسز کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ، جن سرمایہ کاروں نے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں پیسہ لگانا تھا وہ سب پیچھے ہٹ گئے ۔