اچاری گوشت

اچاری گوشت کےمزے چکھئیے

ویب ڈیسک :گھر میں اچاری گوشت بنانے کی آسان ترکیب۔

اجزاء:

  • گوشت 1/2 کلو
  • دہی 1/2 کپ (پھینٹ لیں)
  • دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
  • ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ
  • لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
  • ادرک لہسن پیسٹ 1-1 چائے کا چمچہ
  • نمک حسب ذائقہ
  • بڑی ہری مرچیں 10 عدد
  • کلونجی 1 چائے کا چمچہ
  • میتھی دانہ 1/2 چائے کا چمچہ
  • ثابت سفید زیرہ 2 چائے کے چمچے
  • تیل حسب ضرورت
  • ٹماٹر کا پیسٹ 4 کھانے کے چمچے

اچاری گوشت تیار کرنے کی ترکیب:

گوشت کو دہی، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، لال مرچ، ادرک، لہسن اور نمک لگا کر 1 گھنٹہ رکھ دیں۔ کلونجی، میتھی دانہ، سفید زیرہ موٹا موٹا کوٹ لیں پھر ہری مرچ کو کٹ لگا کر یہ مصالحہ بھر دیں۔ تیل گرم کریں اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں جب گوشت گل جائے تو ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں اور پھر تھوڑا پانی ڈالیں اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

جب اچاری گوشت تیار ہو جائے تو گرم گرم شروع کریں۔