امریکی نائب وزیرخارجہ

جوبائیڈن اور عمران خان کا جلد رابطہ ہوجائیگا، امریکی نائب وزیر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)جوبائیڈن اورعمران خان کی جلدبات چیت ہوگی،امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نےکہاہےکہ یقین ہے۔ ہمیں اندازہ ہےکہ ہر ملک امریکی صدرسے ٹیلی فون پر رابطہ چاہتا ہے،سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پرپاکستان کےتحفظات اورصورتحال کو دیکھ رہےہیں۔

وینڈی شرمین نےگزشتہ روز پاکستانی ایڈیٹرزسے ملاقات کی، امریکی وزیرخارجہ سےسوال کیا گیاکہ ری بپلکن کے 22 سینیٹرزنےسینیٹ میں پاکستان مخالف بل پیش کیا، اس پر کیا کہیں گی؟ امریکی وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں سینکڑوں بل ملتےہیں جن کے پیچھےہزاروں افراد ہوتے ہیں، سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پر پاکستان کےتحفظات اور صورتحال کودیکھ رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے جوبائیڈن اورعمران خان کے درمیان رابطے سے متعلق سوال پر کہا کہ یقین ہے جوبائیڈن کی عمران خان سے جلد بات چیت ہوگی، ہمیں اندازہ ہے کہ ہر ملک امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ چاہتا ہےمیں سمجھتی ہوں کہ اس سے کوئی اور مطلب نہیں لیا جانا چاہیئے، جلد رابطہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

مزید برآں امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے دورہ اسلام آبادکے دوران امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں پاک امریکاتعلقات کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال پربھی تفصیلی بات چیت کی۔

دوسری طرف امریکی نائب وزیرخارجہ کی اسلام آباد میں موجودگی کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے تعاون کرے۔ اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ اجلاس میں افغانستان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں سروسز چیفس ، وفاقی وزرا اور انٹیلی جنس اداروں کےسربراہان نےشرکت کی ،اس موقع پروزیراعظم عمران خان کو خطےکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم عمران خان کوافغانستان صورتحال اوراس کےپاکستان پراثرات پر بریفنگ دی گئی ،اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ دنیا افغانستان کوانسانی بحران سے بچانےکےلیےتعاون کرے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

بتایا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، مشیر قومی سلامتی معید یوسف ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی بی ، پاک فضائیہ اور نیوی کے سربراہ بھی شریک ہوئے ، مشیر برائے قومی سلامتی امور نے شرکا کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے شرکت کی ، اجلاس میں ملکی صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے ، اجلاس میں بارڈرز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔