بھارتی لیفٹیننٹ

بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: بھارتی فوج کی خاتون افسر نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں جن کے خودکشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی شادی بھی کرنل سے ہوئی تھی اور ان کے اپنے شوہر سے طلاق کے معاملات چل رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو