ڈالر خریدوفروخت بند

بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ڈالر کی خریدوفروخت بند

ویب ڈیسک(پشاور) بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر پاکستان میں ڈالر کی خریداری بند کردی گئی ، گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے 22 اکتوبر سے ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلان کے بعد ملک میں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹم نادرا سے منسلک نہیں ہوسکا تاہم منی چینجر 500 ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کررہے۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا تھاکہ زرمبادلہ کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ کیلئے حل تیار کرلیا تھا اور 51 میں سے 24 کمپنیز کو حل اور تحریری معاہدہ بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں:بڑی مقدار میں ڈالر افغانستان گیا ہے ، شیخ رشید

حکام کے مطابق 19 کمپنیز نے رابطہ کیا جس پر انہیں سسٹم سمجھایا گیا لیکن آئی ٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے یہ 19 کمپنیز بھی واپس نہیں آئیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا نے کمپنیز کی مشکلات کے پیش نظر اب موبائل ایپ تیار کی ہے اور چند کمپینز موبائل ایب کی ٹیسٹنگ کررہی ہیں۔ موبائل ایپ کے ساتھ بائیو میٹرک ڈیوائسز بھی ایکسچینج کمپنیز کو دیں گے،ایپ کے ذریعے کرنسی کی خریدوفروخت کا سارا عمل مانیٹر ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا