سمارٹ فون

شوہر نے سمارٹ فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

ویب ڈیسک (دہلی) بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شوہر نے اسمارٹ فون خریدنے کیلئے اپنی بیوی کو 55 سالہ شخص کو بیچ ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک 26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرایا اور اس کے شوہر کو شادی کے ایک ماہ بعد اہلیہ کو ایک ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اگست میں متعلقہ جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی کو 55 سالہ شخص ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں 70 سالہ خاتون ماں بن گئی

رپورٹ کے مطابق شوہر نے بیوی کو فروخت کرنے کے بعد ملنے والی رقم سے کھانا کھایا اور اسمارٹ فون خریدا، گائوں واپسی پر جب گھر والوں نے لڑکے سے بیوی سے متعلق سوال کیا تو اس نے بتایا کہ بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل