کشمیری شہری

کشمیری شہری نے بابر اعظم کو چُوم لیا

ویب ڈیسک : پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست پر ملک بھر میں ہر عُمر کے افراد بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں، کسی نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تو وہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ بھارت کی شکست پر جہاں پاکستانی عوام خوش ہے تو وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھی خوشی کی انتہا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر


مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر اردو اکاؤنٹ کی جانب سے کشمیری شہری کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑا ہوا ہے اور جیسے ہی سامنے کپتان بابر اعظم آتے ہیں تو وہ شخص خوشی سے ٹی وی اسکرین کو چُومنے لگتا ہے۔ کشمیری شخص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ‘بھارت میں ٹی وی توڑے جا رہے ہیں مگر کشمیر میں لوگ پاکستان کی جیت کی خوشی میں اپنے ٹی وی چوم رہے ہیں

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار