محمد رضوان

میچ کے دوران محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک : محمد رضوان کی ڈرنک بریک کے دوران نماز ادائیگی کی ویڈیو اور تصویر ٹویٹر پر وائرل ہوگئی جسے پاکستانیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے، بابراعظم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران قومی ٹیم کے کیپر محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینکڑوں صارفین نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی پانی کے وقفے کے دوران نماز ادائیگی کی ویڈیو اور تصویر ٹوئٹ کی جسے پاکستانیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز