نجم الدین

حکومت نے غریب کے منہ سے روٹی کانوالہ چھین لیا،نجم الدین

ویب ڈیسک (پشاور) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر نجم الدین خان نے مشرق ٹی وی اور اخبار کا دورہ کیا، اس موقع پر نجم الدین خان کو مشرق ٹی وی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔

نجم الدین خان کا کہنا تھا کہ مشرق نے ہمیشہ غیر جانبدارانہ اور اصولوں کی صحافت کی ہے جبکہ عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانا بہت بڑی خدمت ہے۔ صوبائی صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے جبکہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کروانا پی ٹی آئی کا کارنامہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ مجبور ہوکر انتخابات کروارہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

کم نمبر والے طلبہ سے خصوصی امتحان لینے کا فیصلہ

نجم الدیں خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سولو فلائٹ لے گی اور پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی جبکہ انتخابات کے لیے ڈویژنل اور ضلع سطح پر کمیٹیاں بن چکی ہیں اور درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک میں جاری حالیہ بحران پر انکا کہنا تھا کہ یہی پی ٹی آئی ایک وقت میں تحریک لبیک کی حمایت کرتی تھی ، ملک میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کی مخالف کی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی خود دہشتگردی کا شکار رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ