راولپنڈی ایکسپریس

راولپنڈی ایکسپریس کا پھر پٹڑی پر آنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پھر سے کرکٹ کھیلنے کا اشارہ دے دیا۔ شعیب اختر کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرتازہ پوسٹ نے ان کے فینز میں ہلچل مچادی ہے۔شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ سے کرکٹ یونیفارم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں سبز اور کالے رنگ کی ایک شرٹ ہے جس پر اختر اور 14 نمبر لکھا ہو اہے۔ اس تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایک بار پھر14 نمبر کی شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

یاد رہے کہ شعیب اختر قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے14 نمبر کی شرٹ پہن کر ہی کرکٹ کھیلتے تھے۔ شعیب اختر نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس ایونٹ میں یہ شرٹ پہننے والے ہیں تاہم شعیب اختر کی پوسٹ کے بعد ان کے فینز ان کو دوبارہ کرکٹ گراونڈ میں دیکھنے کے لیے بے چین ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری