آسٹریلیا میں کورونا ویکسینیشن کیخلاف مظاہرے

آسٹریلیا میں کورونا ویکسینیشن کیخلاف مظاہرے

ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کووڈ 19 ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پرعوام کی کچھ تعداد نے حکومتی اقدامات کی حمایت میں بھی مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

آسٹریلیا کے شہروں سڈنی، برسبین اور پرتھ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں. اس موقع پر پولیس کی سخت سکیورٹی تعینات تھی۔ ریلیوں میں شامل مظاہرین نے آزادی کے نعرے لگائے اور ان ویکس لائیوز میٹر کے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جب کہ ہزاروں افراد نے ویکسی نیشن کے خلاف میلبرن کی گلیوں میں بھی مارچ کیا۔ آسٹریلیا کے مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ طویل لاک ڈائون میلبرن میں نافذ کیا گیا تھا۔ عوام کی بڑی تعداد میں کورونا کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی پر بھی تشویش پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام ویکسی نیشن سے متعلق ہونے والی قانون سازی پر بھی مشتعل ہیں۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ