ٹارگٹ کلنگ ملوث گروپوں کی شناخت

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپوں کی شناخت کا دعویٰ

ویب ڈیسک(پشاور) پولیس حکام نے خزانہ سمیت حال ہی میں مختلف علاقو ں میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپس کی شناخت کا دعویٰ کردیا اور کہا ہے کہ تفتیش کے بعد پولیس ان گروپوں کے قریب پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں شہید اے ایس آئی امجد خان کی نمازہ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلدبے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو یا تین مہینوں سے رونما ہونے والے دہشتگردی کے چند واقعات کی تفتیش اور تحقیق کرکے پولیس کامیابی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ان میں ملوث گروپس کی شناخت ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آئی جی معظم جاء انصاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار