کوہاٹ ٹرک سے چرس برآمد

کوہاٹ میں ٹرک سے 457 کلو چرس برآمد،اسمگلر گرفتار

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے کارروائی کرتے ہوئے لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب دورانِ تلاشی ہینو ٹرک سے 457 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ برآمدشدہ چرس ٹرک کے پچھلے حصے کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی اورکزئی کے رہائشی انشاد علی نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل