خشک سالی پشاور نماز استسقاء

طویل خشک سالی، پشاور میں آج اور کل نماز استسقاء کا اعلان

طویل خشک سالی کے باعث پشاور میں باران رحمت کیلئے آج اور کل ہفتہ کے روز مرکزی عیدگاہ میں نماز استسقاء کا اعلان کر دیا گیا، مرچ منڈی کے ٹریڈرز کی جانب سے اس حوالے سے شہریوں اور تاجروں وغیرہ کو جاری اپیل میں کہا گیا ہے کہ طویل خشک سالی کی وجہ سے آج بروز جمعہ اور کل ہفتہ کے روز صبح 8 بجے نماز استسقاء ادا کی جائے گی جس کے بعد بارگاہ الہٰی میں گڑگڑا کر باران رحمت کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد