اسلام آباد اومی کرون پہلا کیس

اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

ذرائع این آئی ایچ کے مطابق اومیکرون کا کیس مرد شہری میں سامنے آیا ہے، اومیکرون کیس آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔ مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، تاہم اومیکرون مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری موجود ہے، اومیکرون مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

خیال رہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا