نئے سال ہوائی فائرنگ

نئے سال پر ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے ٹاسک حوالے

نئے سال کے آمد کی خوشی میں ممکنہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس افسران کو ٹاسک حوالے کردیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سال کی یو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کیخلاف آگاہی مہم شروع کرے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور ، کرسمس پلان تشکیل ،ڈیڑھ ہزار اہلکار تعینات

یہ ہدا یات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس پشاور سے صوبہ بھر کے اعلیٰ پولیس حکام کو ایک خصوصی سرکلر میں جاری کی ہے سرکلر میں پولیس افسران کو ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کیخلاف ایکشن لینے اور پرچے درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں تمام منتخب نمائندوں اور علاقہ مشران کا تعاون حاصل کریں اورتمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنا کردار ادا کریں سرکلر میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ضلعی پولیس سربراہان متعلقہ اضلاع میں واقع تمام مساجد کے علمائے کرام خطیبوں سے ملکر اور خاص طور پر جمعہ مبارک کے خطبوں میں اس قبیح عمل کیخلاف شعور اْجاگر کریں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا